ایس آئی یو سی آئی اے کی ٹیم مورخہ آٹھ نومبر دوہزار چوبیس کی درمیانی شب ایک تفتیش کے سلسلے میں مصروف تھی کہ ایک ملزم کی لوکیشن ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے موصول ہوئی جو کہ بلاک 4 کلفٹن پائی گئی جس پر ایس آئی یو کی ٹیم ہمراہ لوکیٹر حاصل شدہ لوکیشن پر روانہ ہوئی اور جب ٹیم مذکورہ بالا لوکیشن کے مقام پر پہنچی تو مطلوبہ نمبر کی لوکیشن ایک مقام پر ہوگئی۔ مذکورہ لوکیشن کا فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے ٹیم غلطی سے اصل عمارت کے بجائے ساتھ والی عمارت میں چلی گئی وہاں پر موجود اسٹاف نےایس آئی یو کی ٹیم کو بتایا کہ یہ ایک نجی ٹی وی چینل کا دفتر ہے جس پر ایس آئی یوکی ٹیم نے اس سے غلط جگہ آنے پر معذرت کی اور ساتھ والی اور صحیح بلڈنگ میں پہنچ کر مطلوبہ یدف حاصل کیا اور واپس ایس آئی یو آگئے۔ایس آئی یو سی آئی اے کی ٹیم نے غیر دانستہ اور غلطی سے نجی ٹی وی کی بلڈنگ میں جانے پر نجی ٹی وی کی انتظامیہ سے موقعہ پر معذرت کی ہے۔
آوازٹی وی کے دفتر غلطی سے گئے معذرت کرلی، ایس آئی یو
Facebook Comments