صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی صدرنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات سے نواز دیا۔معرکہ حق میں اطلاعات کی بہترین ترسیل پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے صحافت میں اعلیٰ خدمات انجام دینے والے سماء ٹی وی کے پریزیڈنٹ ندیم ملک ، حامد میر،منصور علی خان، منیب فاروق، جاوید چوہدری، وسیم بادامی، انیقہ نثار، احمد حسن، عامر الیاس رانا،مجیب الرحمان شامی اور قمر چیمہ کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا۔ معروف صحافی انصار عباسی نے بھی معرکہ حق ایوارڈ قبول کرنے سے معذرت کی۔ انہوں نے سیکریٹری کابینہ کو لکھے گئے خط میں کہاکہ یہ اعزاز پوری قوم کا حق ہے اور ان کا کوئی غیر معمولی کارنامہ نہیں ہے، جو کچھ انہوں نے کیا وہ ان کا فرض تھا۔مسلم لیگ نون کے سوشل میڈیا ہیڈ بدرشہباز وڑائچ کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ۔یاد رہے کہ عامر الیاس رانا کو اس پہلے بھی اعلیٰ خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے، انہوں نے دوسری مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح جاوید چوہدری کو بھی سال 2023ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے۔معرکہ حق کے دوران صحافت کے شعبے میں اہم کردار پر وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، وزیراعظم کے تقریر نویس راشد محمود ملک اور میڈیا آفیسر پرائم منسٹر آفس حماد حسن کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
