award yafta gulukaara kheemay mein rehne par majboor

ایوارڈ یافتہ گلوکارہ خیمے میں رہنے پر مجبور۔۔

پاکستان ٹیلیوژن کی ایوارڈ یافتہ 81 سالہ ضعیف گلوکارہ زرسانگا کرائے کے پلاٹ پر بنے خیمے میں رہنے پر مجبور ہوگئی، ضعیف گلوکارہ کے ہمراہ ان کے اہلخانہ بھی خیمے میں رہ رہے ہیں گلوکارہ نے حکومت کی بے حسی کی شکایت کی ہے۔پاکستان کی نامور پشتو گلوکارہ نےبرطانوی نشیاتی ادارے کو بتایا کہ ان کی عمر لگ بھگ 81 برس ہو گئی ہے اور اب تک وہ اپنے لیے ایک چھت حاصل نہیں کر پائیں، اس لیے مجبوراً اس خیمے میں رہتی ہیں۔ان کے بیٹے ہجران نے بتایا کہ جمعے کو دوپہر کے وقت ان سے رابطہ ہوا ہے اوران سے ایوارڈ کے بارے میں پوچھا گیا مگر مزید کچھ معلومات نہیں دیں۔زر سانگہ اپنے فنِ گلوکاری کا مظاہرہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ افغانستان، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں بھی کر چکی ہیں۔ بنیادی طور پر خانہ بدوش قبیلے سے تعلق رکھنے والی زر سانگہ کا نام زلوبئی ہے۔ وہ لکی مروت اور نورنگ کے قریب ایک دیہات میں پیدا ہوئی تھیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں