pehli film ki nakami iki waja kamzor script tha

ایوارڈ شو پر پابندی لگائی جائے، جنت مرزا۔۔

حال ہی میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں اداکارہ علیزے شاہ اور دیگر اداکاراﺅں نے نیم عریاں لباس پہن رکھا تھا۔ اب معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بھی ایسے ایوارڈ شوز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹک ٹاکرز پر تنقید کرنے والوں کو سبق سکھا دیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق جنت مرزا نے کہا ہے کہ جو لوگ ہم ٹک ٹاکرز کو فحاشی اور عریانی کا طعنہ دیتے ہیں، انہیں یہ ایوارڈ شوز نظر نہیں آتے۔ جنت مرزا کا کہنا تھا کہ ”ٹک ٹاک پر اس طرح کی عریانی نہیں ہے جتنی ایسے ایوارڈ شوز میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ ان ایوارڈ شوز میں جسم کی نمائش اور سٹیج ڈانس معمول کی بات سمجھے جاتے ہیں۔ اگر عریانی اور فحاشی کی بنیاد پر ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو پھر ان ایوارڈ شوز پر بھی پابندی لگاﺅ، جن میں ٹک ٹاک سے زیادہ فحاشی اور عریانی ہوتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں