awami anchor unconditional apology rejected

عوامی اینکر کی غیرمشروط معافی مسترد،فرد جرم عائد۔۔

سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت  کے خلاف  توہین عدالت کیس کی سماعت  جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔وکیل عامر لیاقت نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل  عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ رہے ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ  عامر لیا قت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے ،، عامر لیاقت پر آئین کے آرٹیکل 204 کی شق 3 کے تحت فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔ عامر لیاقت نے ٹی وی چینل کے پروگرام میں توہین عدالت کی تھی ،،،عامر لیاقت کا رویہ بھی غیر مناسب تھا، ، عدالت نے عدالت نے عامر لیاقت  کی غیر مشروط معافی مسترد کردی،،،،سپریم کورٹ نے  ایڈیشنل اٹارجنرل ساجد بھٹی کو پراسیکیوٹر مقرر کرتے ہوئے فرد جرم کی نقل وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ،،،،عدالت نے 29نومبر تک شہادتیں پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ،،

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں