معروف اداکارہ فضا علی نے کہا ہے کہ عامر لیاقت نے اپنی بیوی کے سامنے شو پر مجھے شادی کے لیے پرپوز کیا ،وہ بہت اچھے ،صاف دل اور چنچل انسان ہیں ،ان کے دل میں کچھ نہیں ہوتا، جو کچھ ان کے ذہن میں ہو وہ کہہ دیتے ہیں۔ایک انٹر ویو میں فضا علی نے بتا یا کہ عامر لیاقت نے بہت صاف نیت سے پرپوز کیا تھا ،میں ان سے ملتی نہیں تھی اور نہ ہی ایسا کچھ تھا میں کسی کام کے سلسلے میں کراچی گئی ہوئی تھی،انہیں پتہ چلا کہ میری طلاق ہوئی ہے تو انہوں نے ڈائریکٹ مجھ سے رشتے کی بات کی ۔انہوں نے کہا تھاکہ میں دنیا کے سامنے شادی کرنا چاہتا ہوں ۔بڑے اچھے طریقے سے پرپوز کیا تھا ،اس وقت میں پریشان تھی اس لیے کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد عامر لیاقت کی دوسری شادی کا سنا ،طوبیٰ بھی میری بہت اچھی دوست ہے ۔ فضا علی نے بتا یا کہ اس کے بعد عامر لیاقت میرے شو پر طوبیٰ کے ساتھ آئے اور کہا کہ میں پہلے بھی راضی تھا اور اب بھی راضی ہوں ،ابھی دیر نہیں ہوئی ،اور طوبیٰ کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔اس بات پر ہنستے ہوئے فضا علی نے کہا کہ عامر لیاقت ایسے ہی ہیں ،وہ ایسے ہی بول دیتے ہیں کچھ بھی ۔
عوامی اینکر طلاق یافتہ اداکارہ سے تیسری شادی پر تیار۔۔
Facebook Comments