aik tv channel se amir liaquat ko 25 crore mile the

عوامی اینکرنے پھر مہاجرکا نعرہ بلند کردیا۔۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی پرانی پارٹی ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اپنی پرانی پارٹی ایم کیو ایم کے دفتر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ان کی ایم کیو ایم کی قیادت کے ساتھ کراچی کے مسائل پر بات ہوئی ، مردم شماری میں کراچی کی نشستیں کم کی گئیں، میرے حلقے این اے 245 میں قومی اسمبلی کی کم از کم تین نشستیں بنتی ہیں لیکن مہاجروں کی تعداد کو کم کرنے کیلئے حلقہ بندیاں کی گئیں۔کیا تحریک انصاف کے ساتھ کوئی ناراضی چل رہی ہے یا ایم کیو ایم میں واپسی کا کوئی ارادہ بن رہا ہے؟ اس سوال کے جواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’ میںمہاجر تھا، مہاجر ہوں اور مہاجر رہوں گا، یہ میرا پرانا گھر ہے، میراٹوٹا ہوا بٹن ان کے پاس ہے وہ لینے آیا ہوں، مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے موقف سے اتفاق کرتا ہوں، کراچی والوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے اور کراچی پیکج بھی نہیں مل پایا۔انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم کے مرکز میں پی ٹی آئی کے لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے ، ہوسکتا ہے کہ وہ عمران خان کا کوئی پیغام لے کر ایم کیو ایم کے مرکز آئے ہوں، عمران خان کراچی کے مسائل حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں