teesri biwi ki dawedaar khatoon ke khilaaf adalat se ruju

عوامی اینکرکی مبینہ آڈیو ٹیپ منظر عام پر آگئی۔۔

سکالر، سیاستدان اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار اداکارہ ہانیہ خان سامنے آئیں تو عامر لیاقت نے اس کے الزام کی سختی سے تردید کر دی، مگر اب ایک آڈیو ٹیپ منظرعام پر آ گئی ہے جس میں عامر لیاقت حسین کو ہانیہ خان کے ساتھ فلرٹ کرتے اور لڑائی جھگڑا کرتے سنا جا سکتا ہے۔ یہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہانیہ خان نے ایک طویل ویڈیو میں خود کو عامر لیاقت کی تیسری بیوی قرار دیا تھا۔ ہانیہ نے کہا تھا کہ ”میری اور عامر کی محبت کو دیکھتے ہوئے میرے گھر والوں نے اس کے ساتھ میری شادی کروا دی تھی  تاہم اس نے میرے ساتھ بے وفائی کی اور اپنی دوسری بیوی طوبیٰ کے کہنے پر مجھ سے تعلق ختم کر لیا۔عامر لیاقت کی تردید پر ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں،  اس کے بعد یہ آڈیو کلپ منظرعام پر آ گیا ہے ، جس میں عامر لیاقت نہ صرف ہانیہ کے ساتھ محبت کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں بلکہ اسے اپنی پہلی دو شادیوں کے متعلق ’وضاحت‘ بھی پیش کر رہے ہوتے ہیں۔ اس آڈیو ٹیپ سے ہانیہ خان کے موقف کو تقویت  اور عامر لیاقت  ایک نئے اسکینڈل میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔۔

سندھ حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ دے، کے یوجے۔۔
سندھ حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ دے، کے یوجے۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں