کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے وفاقی حکومت نے نچلے طبقے کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا جس کے تحت ہر حق دار خاندان کو تین ہزار روپے ماہانہ ملیں گے اور اب تحریک انصاف کے اپنے ہی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامرلیاقت حسین برس پڑے۔انسٹاگرام پر اداکارہ حرامانی اور ان کے شوہر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے بتایاکہ ” میں ابھی ابھی اپنے حلقے میں بھی راشن تقسیم کرکے آیا ہوں، اور پھر دیکھیں وزیراعظم صاحب نے تین ہزار روپے کا اعلان کیاہے، اتنی رقم کی سعادت دی ہے ماشاءاللہ۔۔آپ اسے بچوں پر خرچ کرسکتے ہیں، اوروں کی مدد کرسکتے ہیں، تین ہزارروپے میں آپ دوسروں کے گھروں میں بھی راشن ڈلواسکتے ہیں، اتنی بڑی امداد وزیراعظم نے کی ہے کہ اس کو آپ نے سنبھال کر رکھناہے کیونکہ حکومت نے آپ کو دی ہے ، اس میں بہت برکت ہوگی، کئی بچیوں کا جہیز بھی بن جائے گا، خدارا سنبھال کر خرچ کریں“۔
عوامی اینکر کی اپنے ہی کپتان پر شدید تنقید
Facebook Comments