awami anchor ke batoor adakaar pehli film multawi

عوامی اینکر کی بطور اداکار پہلی فلم ملتوی۔۔

عوامی اینکر اور تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کی بطور اداکار بننے والی پہلی فلم تاخیر کا شکار ہوگئی۔۔ گزشتہ روز ایک پروگرام میں معروف ڈائریکٹر سید نور نے انکشاف کیا ہے کہ۔۔ عامر لیاقت پر فلم کی کہانی لکھ چکاہوں مگر آخری وقت میں پرڈیوسر عامر لیاقت کا نام سن کر بھاگ گیا، جیسے ہی کوئی نیا پرڈیوسر آئے گا فلم کی عکس بندی شروع کردی جائے گی۔۔ واضح رہے چند ماہ قبل ایک مارننگ شو میں عوامی اینکر نے بطور اداکار فلم میں کام کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد لالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر سید نور نے کہانی کا آغاز کردیا تھا، لیکن بدقسمتی دیکھیئے کہ کوئی پرڈیوسر عامر لیاقت کے نام پر پیسہ لگانے کو تیار نہیں۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں