awami anchor could not meet prime minister

عوامی اینکر کو وزیراعظم سے ملنے نہیں دیاگیا۔۔

اینکر پرسن اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی پھرتیاں۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کی آمد سے قبل ہی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پہنچ گئے ،، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں   داخلے کی اجازت نہ ملی ۔۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے اجلاس میں شرکت کے لئے آئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامرلیاقت کواسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہ ملی ۔اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ شاید 5 منٹ پہلے آگیاہوں اس لیے اجازت نہیں ملی،اجلاس میں شرکت کے لئے ہی آیا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پیکج پی ٹی آئی والوں نے بنایا ہے ،آج بڑے اعلانات ہونے جارہے ہیں،آج کراچی کو بڑی خوشخبری ملے گی ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب توہین عدالت کے شوکازنوٹس کاجواب دے دیاہے۔عامر لیاقت حسین کافی دیر تک دروازے پر کھڑے انتظار کرتے رہے لیکن انہیں اندر جانے کی اجازت نہ ملی جس پر وہ مایوسی کا شکار ہوکر واپس روانہ ہوگئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں