cameraman or director bhi giraftaar

عوام کو لوٹنے والا جعلی صحافی گینگ پکڑا گیا۔۔

جھنگ کے علاقے تھانہ اٹھارہ ہزاری  کی حدود میں سادہ لوح عوام کو لوٹنے والا چار رکنی جعلی صحافی گینگ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پولیس نے ملزمان کو لاک اپ کرکے مقدمہ درج کردیا۔۔ اطلاعات کے مطابق چاررکنی صحافی گینگ منی پٹرول پمپس پر ڈپٹی کمشنر کے نمائندے بن کر پچیس ہزار فی کس جرمانے عائد کررہے تھے، ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے نقدی اور جعلی پریس کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملتان وہاڑی چوک کی رہائشی سائرہ خضرحیات قوم اعوان، محمد فیاض ولد محمد نواز سکنہ ملہو وانہ موڑ جھنگ ، ابوبکر ولد محمد اسلم سکنہ ملہووآنہ موڑ جھنگ، لیاقت علی ولد نیک محمد سکنہ چک نمبر 441/ ج ب  شامل ہیں، ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں