awam ke bartaraf mulazimeen kuj ka mushtarqa ehem ijlas

عوام کے برطرف ملازمین،کے یوجے کا مشترکہ اہم اجلاس۔۔

 کراچی یونین أف جنرنلٹس  اور  روز نامہ عوام کراچی کے جبری برطرف ملازمین کا مشترکہ اجلاس کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا جس کی صدارت کے یو جے کے صدر طاہر حسن نے کی جبکہ اجلاس میں سیکریٹری کے یو جے  سردار لیاقت، دی نیوز یونین کے سیکریٹری دارا ظفر۔سابق ایڈیٹر روز نامہ عوام نشید أفاقی۔اطہر جاوید صوفی، شاہ فصیح الدین۔عارف ہاشمی اور دیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں أئی ٹی این ای میں عوام کے جبری بر طرف کارکنوں کے طویل عرصے سے التواء  کا شکار مقدمات کے سلسلے میں غور و خوص کیا گیا کے یوجے کے سیکریٹری لیاقت سردار نے بتایا کہ چئیرمین أئی ٹی این ای نے یقین دھانی کرائی ہے کہ 11نومبر کو عوام کے ملازمین کے مقدمات کی سماعت ہوگی، لیاقت سردار نے مزید کہا کہ  کےیوجے ہر سطح پر روز نامہ عوام کے کارکنوں کے ساتھ ہے۔۔اس  موقع پر  کے یو جے کے صدر طاہر حسن نے بتایا کہ گژشتہ دنوں پی  ایف یو جے کے سیکریٹری ارشد انصاری نے بھی مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اور 11نومبر کو أر أئی یو جے کے سیکرٹری أصف  بشیر چوہدری بھی عدالت میں موجود ہونگے انھوں نے کہا کہ کے یو جے ممبران کے حقوق کی قانونی جہدوجہد کے لئے جلد وکلا  کا پینل بنائے گی روز نامہ عوام کے ایڈیٹر نشید اللہ أفاقی نے کے یو جے کے عہدیداران  کا شکریہ ادا کیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں