authority bill media ko har saal license lena hoga

اتھارٹی بل، میڈیا کو ہرسال لائسنس لینا ہوگا۔۔

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایک ڈریکونین قانون ہے، مقصد میڈیا کو دباناہے، پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ یہ میڈیا اتھارٹی کا قانون میڈیا مارشل لا ہے،ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ میڈیا کی آزادی کیخلاف عمران حکومت کی دہشت گردی ہے۔تفصیلات کے مطابق میاں رضا ربانی نے بیان میں کہا میڈیا اتھارٹی پریس اینڈ پبلی کیشن آرڈیننس اورفوجی حکمرانی کے تحت مارشل لاء ریگولیشنز سے بھی بڑھ کر ہے۔پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ہم مسترد کرتے ہیں،میڈیا اتھارٹی فلموں،الیکٹرانک ، پرنٹ، ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کریگی۔ میڈیا اتھارٹی کے ذریعے تمام موجودہ میڈیا قوانین کو ختم کردیا جائےگا۔ میڈیا اتھارٹی آئین کے آرٹیکل 18، 19 اور 19 اے کی مکمل خلاف ورزی ہے۔اتھارٹی کےتحت ہر میڈیا کو ہر سال این او سی اور لائسنس لینا ہوگا، اتھارٹی کے تحت میڈیا کے افراد کو تین سال سزا اور ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ ہوسکتا ہے،ہائی کورٹ کا اپیل کا فورم بھی ختم کردیا گیا ہے،میڈیا سربراہ مملکت ،مسلح افواج کے افراد کا تمسخر نہیں اڑائے گا۔ میڈیا کسی زیر سماعت معاملے پر کوئی پروگرام کرنے کے بھی قابل نہ رہے گا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں