کراچی پریس کلب میں جی ایس ایف بلڈر اور عیسی لیب کے تعاون سے تعمیر ہونے والے آڈیٹوریم کی کی سافٹ لانچنگ کر دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں پیر 12 دسمبر کو ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عیسیٰ لیبارٹریز کے ڈاکٹر فرحان عیسی ،جی ایس ایف بلڈر کے سی ای او عرفان واحد،کمیونٹی پولیسنگ کے مراد سونی،کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری محمدرضوان بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری اسلم خان،نائب صدر عبدالرشید میمن،خازن عبدالوحیدراجپر،گورننگ باڈی کے ارکان خلیل ناصر،فاروق سمیع،لیاقت مغل،سید اطہرحسین، سابق صدر امتیازخان فاران، سابق سیکرٹری اے ایچ خانزادہ، ارمان صابر ، مظفر اعجاز ، حسن عباس، پیپ کے جنرل سیکرٹری محمد جمیل سمیت کراچی پریس کلب کے ممبران اور صحافیوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔ جی ایف ایس ۔ڈاکٹر فرحان عیسی آڈیٹوریم (GFS-Dr Farhan Essa Auditorium) تقریبا ڈیڑھ سے پونے دو کروڑ روپے کا پروجیکٹ ہے جس کی فنانسنگ مراد سونی نے جی ایف ایس ، عیسی لیبارٹریز اور دیگر ڈونرز کے تعاون سے مکمل کروا رہے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا کہ میں روٹری کلب کا گورنر اور پی ایم اے کا سیکرٹری ہوں مگر کراچی پریس کلب میں گزشتہ دو سال کے دوران جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کی مثال کہیں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی طرز پر پورے ملک کو چلایا جائے تو ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے ممبران کو لیبارٹری کی سہولیات کے بھی عیسی لیب ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایف ایس بلڈر کے سی ای اوعرفان واحد نے کہا کہ میڈیا سے جی ایس ایف کا تعلق بہت اچھا ہے ۔اس منصوبے کے بعد کراچی پریس کلب اور جے ایس ایف کے تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ کام بھی کچھ دنو ں میں مکمل ہو جائے گا جس سے کلب کے ممبران استفادہ کرسکیں گا۔انہوں نے کہا کہ جی ایف ایس بلڈر کراچی پریس کلب کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے اور مستقبل میں مزید منصوبوں میں بھی تعاون کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سونی نے کہا کہ پریس کلب ہمارا گھر ہے ۔تین سال قبل ہم نے فرحان عیسی کے ساتھ مل کر اس آڈیٹوریم پر کام شرو ع کیا تھا ۔کورونا وبا کی وجہ سے اس کا تعمیراتی کام تاخیر کا شکارہوا۔مگر آ ج یہ آدیٹوریم ممبران کی سہولت کے لئے تیار ہونے کو ہے۔ صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے فرحان عیسی ،عرفان واحد اور مراد سونی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کے تعاون سے پریس کلب میں اتنا بڑا ہال بنایا گیا ہے ۔کلب کو جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو ہم بزنس کمیونٹی کے پاس جاتے ہیں اور ان کا تعاون ہمیشہ ہمیں حاصل ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کو برابر کے حقوق دیئے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ہے ۔سیکریٹری پریس کلب محمد رضوان بھٹی نے آڈیٹوریم کی تعمیر میں ڈاکٹرعیسی لیب اور جی ایس ایف بلڈر کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے پریس کلب سے تعاون اس با ت کا اعادہ کرتا ہے کہ انہیں صحافیوں کی اہمیت کا اندازہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کراچی پریس کلب میں اب 250 سے 300 افراد کی تقریب باآسانی کی جاسکتی ہے اور اس سے پارکنگ بھی متاثر نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کہ کراچی پریس کلب ہمیشہ سے مظلوموں کی آواز رہا ہے اور یہ ملک میں آزادی اظہار رائے کا سب سے بڑا مرکز ہے ۔ تقریب کے آخر میں کراچی پریس کلب کی جانب سے ڈاکٹر فرحان عیسی ،عرفان واحد اور مراد سونی کو کلب کی اعززی ممبر شپ ، شیلڈ زاوراجرک پیش کی گئیں ۔ تقریب میں آڈیٹوریم کی تعمیر میں خدمات کے اعتراف میں ممبر گورننگ باڈی فاروق سمیع ، عیسی لیب کے عرفان احمد اور کراچی پریس کلب کے منیجر کو بھی شیلڈ پیش کی گئیں۔
آڈیٹوریم کی سافٹ لانچنگ تقریب
Facebook Comments