پپو نے مخبری دی ہے کہ آج نیوز کے نیوزروم کے دو بڑوں کی آڈیو لیکس کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے، اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں بیوروچیف سے آج ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں ریزائن لے لیا گیا اور انہیں تیس جون تک کی مہلت دی گئی جو ان کی جاب کا آخری دن ہوگا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بیورو چیف سے ریزائن لینے کے بعد جب وہ نیوزروم کے فلور پر آئے تو اسٹاف سے کہہ رہے تھے کہ مالکان مجھے روک رہے تھے لیکن میں خود ہی نہیں رک رہا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ بیوروچیف آج اپنا کچھ سامان بھی آفس سے اٹھا کر لے گئے۔۔ پپو کے مطابق آڈیو لیکس بیورو چیف اور نئے ڈائریکٹر نیوز کی تھی، جس میں کافی کچھ سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے تھے۔۔ پپو نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ آڈیو میں جو باتیں ہوئی ہیں اس وقت کمرے میں صرف دو لوگ تھے ، بیورو چیف اور نئے ڈائریکٹر نیوز۔۔ موجودہ حالات میں تو بظاہر یہی لگتا ہے کہ بیوروچیف اپنی آڈیو لیک کیسے کرسکتا ہے؟آج نیوزکے حوالے سے پپو کا مزید کہنا ہے کہ نیوزروم میں لاتعداد گروپس بن چکے ہیں۔۔ اپنی اپنی لابیاں ہیں اور آج نیوز کا ٹائی ٹینک بغیر کسی کپتان کے کھلے سمندر میں چلا جارہا ہے۔۔ مالکان نیک نیتی سے ادارے کو چلانا چاہ رہے ہیں کہ لیکن ادارے سے ماہانہ بھاری تنخواہ لینے والا سی او او فیوریٹ ازم کے چکر میں ادارے کو لاشعوری پر تباہ کررہا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ مالکان کو نوٹس لینا ہوگا اور ادارے کو بچانے کے لئے مزید سخت اقدامات کرنے ہونگے۔۔
آڈیو لیک کا شاخسانہ، بیوروچیف فارغ۔۔
Facebook Comments