معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کال ریکارڈنگ کے معاملے پر اپنا موقف دیتے ہوئے پولیس اہلکار کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر میں قصور وار ہوں تو بے شک مجھے سزا دی جائے۔۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری ایک ریکارڈنگ وائرل ہوئی ہے جس کے باعث مجھ پر تنقید بھی کی گئی ہے لیکن اس طرح کی تنقید کی رتی برابر بھی پرواہ نہیں اور نہ ہی کبھی وضاحت کی ہے مگر کچھ دوستوں کی فرمائش پر اپنا موقف دے رہا ہوں۔سینئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اب مذکورہ پولیس اہلکار نے ویڈیو وائرل کی ہے جو ایک جرم ہے کیونکہ کوئی بھی نجی گفتگو ریکارڈ نہیں کی جا سکتی اور اگر کی ہے تو وہ پوری ریکارڈنگ سامنے لائے۔ میں ایف آئی اے کو درخواست دے رہا ہوں اس واقعے کی تحقیقات کریں اور اگر میں قصور وار ہوں تو مجھے سزا دی جائے۔
آڈیو لیک، ہارون رشید ایف آئی اے جائیں گے۔۔۔
Facebook Comments