اے ٹی وی، 24 ماہ کی تنخواہ مانگنا جرم بن گیا۔۔

اے ٹی وی  ملازمین کا 24 ماہ کی تنخواہیں مانگنا جرم بن گیا۔ اسلام آباد پولیس نے خواتین کو بھی نہ بخشا، تشدد اور 6 ملازم گرفتار، مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ، سابق سیکرٹری جنرل ناصر زیدی اور افتخار مشوانی اے ٹی وی پہنچ گئے۔  اظہار یکجہتی کیلئے پہنچنے والے ریڈیو پاکستان یونین کے جنرل سیکرٹری اعجاز شاہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے افضل بٹ نے ہنگامی اجلاس شام 6 بجے اے ٹی وی میں طلب کر لیا۔ گرفتار شدگان رہا نہ ہوئے تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں