سندھی اخبار عبرت کے کراچی دفتر پر حملہ، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی، نائب صدور محمد ناصر شریف، راہب گاہو، خازن یاسر محمود، جوائنٹ سیکریٹریز طلحہٰ ہاشمی، روبینہ یاسمین اور مجلس عاملہ کے اراکین نے سندھی اخبار عبرت کے کراچی کے دفتر پر نامعلوم افراد کے حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر کے یو جے اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حملہ کرنے والے ملزمان کو فوراً گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،حملہ سچ اور حق کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت میڈیا ہائوسز اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں