SHO media facilitation center ka iftetah

ڈیجیٹل میڈیا کمزور طبقہ ٹارگٹ کیاجاتاہے، عطا تارڑ۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں، ڈیجیٹل میڈیا سے کمزور طبقے کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے فیکٹ چیک کا نظام متعارف کرایا ہے، وزارت اطلاعات فیکٹ چیک نظام سے لوگوں کو خبر درست یا غلط ہونے کا بتاتی ہے۔ عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معاشرے میں انتشار پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جاتا ہے اور انتہا پسند عناصر بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں لیکن ہمیں عوام کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں جہاں معلومات کی تصدیق ضروری عمل ہے، وہاں ہمیں دنیا کو حقیقت سے آگاہ کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اخبارات میں ایڈیٹوریل کنٹرول کا نظام موجود ہے لیکن ڈیجیٹل ڈومین میں بدقسمتی سے ہمارے پاس کوئی ایسا طریقہ کار موجود نہیں جہاں معلومات کی تصدیق کی جا سکے۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ جعلی خبریں معیشت کو نقصان پہنچاتی ہیں، ایک جھوٹی اور غلط خبر ملک کے تشخص کو متاثر کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صحافیوں اور ڈیجیٹل فری لانسرز کو مناسب مہارتوں سے لیس کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس ملک کے سفیر بن سکیں اور دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض مذہبی انتہاپسند غلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں، ایسے لوگ جو غلط معلومات پھیلاتے ہیں وہ کبھی ہمارے دوست نہیں ہو سکتے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں