عتیقہ اوڈھو کی بھی ہمایوں سعید کی بڑھتی عمرپر تنقید۔۔

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ایک بار پھر فلم سٹار ہمایوں سعید کی زائد عمر پر بول پڑیں۔نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ہمایوں سعید اور فردوس جمال کا نام خبروں کی سرخیوں میں ہے کیونکہ سینیئر اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا۔فردوس جمال کے متنازعہ بیان کے بعد چند پاکستانی فنکاروں نے ہمایوں سعید کا دفاع کرتے ہوئے سینیئر اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔سوشل میڈیا پر ابھی فردوس جمال اور ہمایوں سعید کے مداحوں کی بحث ہی جاری تھی کہ اب سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی اس میں کود پڑی ہیں۔ ان دنوں عتیقہ اوڈھو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک میزبان کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جہاں وہ پاکستانی ڈراموں پر اپنا تجزیہ پیش کرتی ہیں۔اب حال ہی میں اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ‘جینٹلمین’ میں ہمایوں سعید عرف اقبال منا اور یمنیٰ زیدی عرف زرناب کے کردار کے بارے میں بات کی۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کی عمر میں زمین و آسمان کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود ڈرامے میں دونوں کو بطورِ ہیرو ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں