عاطف زمان کے دفترپر نیب کا چھاپہ، ریکارڈ ضبط۔۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کی سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے اربوں روپے لوٹنے اور نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل میں ملوث ملزم عاطف زمان کے خلاف تحقیقات میں اس کے دفتر پر چھاپہ مار کر  ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق شہریوں سے سرمایہ کاری کے نام پر اربوں روپے لوٹنے میں ملوث عاطف زمان کے خلاف نیب کراچی نے تحقیقات تیز کردی ہیں اس ضمن میں پیر کو بخاری کمرشل میں موجود دفتر پر چھاپہ مارا اور دفتر سے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ذرائع نے بتایا کہ نیب کراچی کی کارروائی کے دوران کراچی پولیس کی نفری بھی موجود تھی اور نیب کراچی کی یہ کارروائی عدالتی حکم پر کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ عاطف زما ن کے خلاف نیب میں درجنوں افراد نے درخواست دی تھی کہ انہیں سرمایہ کاری سے منافع کا لالچ دے کر فراڈ کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ پولیس نے چند ماہ قبل عاطف زمان کو دہرے قتل کیس میں گرفتار کیا تھا۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں