atif aslam rahat fatah ki ambani family ki shadi mein performance

عاطف اسلم پہلے کرش تھے، اداکارہ کا انکشاف۔۔

اداکارہ درفشاں سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم ان کے پہلے کرش تھے، ان کی وجہ سے دل ٹوٹا تھا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں کچھ نامعلوم حقائق شیئر کیے۔ انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم سے انہیں بہت پیار تھا اور وہ سارا دن ان کی باتیں سنتی رہتی تھیں ان کے بارے سوچتی رہتی تھیں۔درفشاں نے بتایا کہ جب میری عاطف اسلم سے پہلی ملاقات ہوئی تو ان کی سارہ بھروانہ سے شادی ہوئے 2 دن ہوئے تھے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگرچہ اس وقت وہ خود بچی تھیں اور پڑھ رہی تھیں لیکن اس شادی کی وجہ سے ان کا دل ٹوٹ گیا تھا۔یاد رہے کہ ڈرامہ کیسی تیری خود غرضی میں درفشاں سلیم کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا اور ان کے کردارمہک کی تعریف کی گئی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں