atif aslam rahat fatah ki ambani family ki shadi mein performance

عاطف اسلم کے گوشواروں میں گڑبڑ،تفصیلات طلب۔۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )نے معروف گلوکار عاطف اسلم کو نوٹس جاری کرکے سال 2020 کے آڈٹ کیلئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے عاطف اسلم سے بکس آف اکاونٹس، بنک اکاونٹ سٹیٹمنٹس، آمدن کی رسیدیں اور ذاتی اخراجات کی تفصیلات 16 جون تک مانگ لی ہیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق گلوکار نے سال 2020 میں آمدن 7 کروڑ 80 لاکھ روپے ظاہر کی اور انہوں  نے 4 کروڑ روپے کے ذاتی اخراجات جبکہ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے واجبات ظاہر کئے ہیں۔ریکارڈ موصول ہونے کے بعد گلوکار عاطف اسلم کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں