athar mateen qatal case qatilon ka suragh mil gya

اطہرمتین  قتل کیس، قاتلوں کا سراغ مل گیا؟؟

پولیس نے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کا سراغ لگالیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ایک درجن سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق صحافی اطہرمتین قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے ایک درجن سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد کہاں فرار ہوئے تمام ثبوت بھی مل گئے۔اس سے قبل صحافی اطہر متین کے قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے پولیس نے جیو فینسنگ کے عمل کا آغاز کیا تھا، پولیس نے واقعے کے قریب لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز حاصل کرکے ملزمان کے فرار کا روٹ میپ تیارکیا۔خیال رہے کہ صحافی اطہر متین کو آج صبح نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اطہر متین اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر لوٹ رہے تھے۔بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔دریں اثنا وزیر بلدیات  سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری پر اہم کامیابی ملی ہے۔کراچی کے ضلع کورنگی شاہ فیصل زون میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا افتتاح کردیا گیا ہے، افتتاحی تقریب میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔اس موقع پر صحافیوں نے ناصر حسین شاہ سے اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری پر سوالات کیے جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم کوئی انفارمیشن شیئر نہیں کرنا چاہتے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اطہر متین کا قتل افسوسناک سانحہ تھا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وزیر اعلیٰ سندھ خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لاءاینڈآرڈر کی گزشتہ روز کی ملاقات میں لائحہ عمل تیارکیا ہے، ہماری خواہش ہے کہ ایک بھی واقعہ رونما نہ ہو، کراچی کے ماضی اور آج کے حالات میں دن اور رات کا فرق ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں