azadi sahaafat ka aalmi din

اطہر متین قتل کیس پر یومیہ بریفنگ کا اہتمام کیا جائے، کے یو جے

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی اطہر متین قتل کیس کی تفتیش میں پیش رفت پر یومیہ بریفنگ کا اہتمام کرے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے رواں سال اب تک اطہر متین سمیت 13 افراد اسٹریٹ کرائم سمیت ڈکیتی کی دیگر وارداتوں میں جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن پولیس ان وارداتوں کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے اطہر متین کیس میں بھی بات دعووں سے آگے نہیں بڑھ رہی بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس حکام ذرائع سے خبریں شایع اور نشر کراکر کیس کا حلیہ بگاڑنے کی سازش کررہے ہیں ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ سندھ حکومت اس کیس پر یومیہ بریفنگ کا اہتمام کرے بیان میں کہا گیا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس اطہر متین قتل کیس پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کیس کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کرے گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں