آئی جی سندھ نے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیئے کی جانیوالی کاروائی میں شریک پولیس ٹیم کے ممبران میں چالیس لاکھ روپئے بطور انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ و پروقار تقریب کے دوران آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب، ایس ایس پی وسطی معروف عثمان،ایس ایس پی اے وی ایل سی طارق نواز،ڈی ایس پی گلبرگ خواجہ معین الدین، ایس ایچ او سمن آباد وقار قیصر،ایس ایچ او نیوکراچی شاہد تاج،ڈی آئی او گڈاپ بشیر علی کے علاوہ اے وی ایل سی کے ایس آئی ناصر محمود،اے ایس آئی راؤ شاہد،آئی ٹی ویسٹ کے ہیڈ کانسٹیبل فیصل حسین کے علاوہ ٹیکنیکل برانچ وسطی کے کانسٹیبل انیس بیگ کے درمیان سی سی ون سرٹیفیکٹس اور کیش ریوارڈ تقسیم کیئے۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،اے آئی جی آپریشنز سندھ و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔علاوہ اذیں قتل جیسے سنگین جرم کوانتہائی مہارت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی سے حل کرنے پر ایس ایس پی قمبرشہداد کوٹ بشیر بروہی کو تمغہ شجاعت جبکہ سب انسپکٹر وقار قیصر،سب انسپکٹر شاہد تاج سب انسپکٹربشیر علی، سب انسپکٹر ناصر محمود اور ہیڈ کانسٹیبل فیصل حسین کو پی پی ایم (سول ایوارڈ)کے لیئے نامزد کرنیکی سفارشات حکومت کو ارسال کی جارہی ہیں۔
