karachi press club mein aaj intekhaabi dangal sajega

اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے صحافی میدان میں اتر گئے، الٹی میٹم ختم۔۔

جرنلسٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی( (JJACنے گزشتہ دنوں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کلب کے رکن اور سماء ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور شہر میں امن و امان کی خراب صورت حال کے خلاف منگل22،فروری کو کراچی پولیس آفس، شارع فیصل کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔احتجاجی مہم کے دوسرے مرحلہ میں بدھ23،فروری کو کراچی پریس کلب سے سندھ اسمبلی تک ریلی نکالی جائے گی اور اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔یہ فیصلہ کراچی پریس کلب میں منعقدہ جرنلسٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے کی۔ اجلاس میں کراچی پریس کلب کے رکن اطہر متین کی شہادت کو پانچ دن گزرجانے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔مشترکہ اجلاس میں کراچی پریس کے سیکریٹری محمد رضوان بھٹی،جوائنٹ سیکریٹری اسلم خان، کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور) کے صدر راشد عزیز، انفارمیشن سیکریٹر ی حماد حسین، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رہنماء حسن عباس، نائب صدر ناصر شریف،کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر راؤ عمران، سیکریٹری طہٰ عبیدی، پاکستان ایسوسی ایشن آف فوٹو گرافرز کے صدر محمد جمیل، سینئر رکن جاوید چوہدری اور طلحہٰ ہاشمی،کراچی پریس کلب کے اراکین مجلس عاملہ خلیل احمدناصر،،محمد فاروق سمیع، سید نبیل اختر،لیاقت مغل اور دیگر صحافیوں کے علاوہ شہید کے بڑے بھائی اور معروف صحافی طارق متین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پرصحافی اطہر متین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 72گھنٹے کے الٹی میٹم کی مدت ختم ہونے کے بعد صحافیوں کی جانب سے منگل22فروری کو کراچی پولیس آفس، شارع فیصل میں احتجاج کیا جائے گا اور بدھ23فروری کو کراچی پریس کلب سے سندھ اسمبلی تک مارچ اور اسمبلی کے سامنے احتجاج ہوگا ۔ اجلاس میں صحافیوں کے ساتھ ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے نمٹنے کے لئے ایک تین نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی بھی منظوری دی گئی۔ جس کے مطابق اطہر متین کے سفاک قاتلوں کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے، حکومت سندھ، قانون نافذ کرنے والے اداروں،پولیس اور صحافیوں پر مشتمل ایک مشترکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل،صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے بچاؤ کے لئے ایک پروٹوکول نظام کی تشکیل اور حکومت کی جانب سے شہید صحافی کے اہل خانہ کے لئے معقول مالی معاوضہ اور مستقل ماہانہ آمدنی کی ادائیگی اور بہادری کے اعلیٰ ایوارڈ سے نوازنے کے فیصلے کئے گئے ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں