karachi press club mein aaj intekhaabi dangal sajega

اطہر متین کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری محمدرضوان بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے کراچی پریس کلب کے ممبراورسما ٹی وی سے وابستہ نیوز پروڈیوسر ،سینئر صحافی اطہر متین کے قتل پرشدید غم و غصے کا اظہا کرتے ہوئے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر ایک صحافی کا قتل حکومت اور متعلقہ اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ملک میں صحافیوں پر حملوں تشدد اور انہیں قتل کئے جانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔پاکستانی صحافی اس وقت کٹھن ترین وقت سے گزر رہے ہیں اور حکومت سوائے انہیں دلاسے دینے کے کچھ نہیں کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ شہر میں مسلسل لاقانونیت اور اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہورہا ہے مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت اس کے خلاف کوئی موثر کارروائی میں ناکام نظر آرہی ہے۔پولیس کی جانب سے واقعہ کے فوری بعد اسے ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ قرار دینا ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے ۔اس المناک واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش ضروری ہے ۔بغیر کسی تحقیقات کے اس طرح کے بیانات دے کر تفتیش کا رخ موڑا جارہا ہے ۔کراچی پریس کلب نے اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے جاں بحق صحافی کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں