athar mateen case mein kuch suragh mile hein | Murad Ali Shah

اطہرمتین کیس میں کچھ سراغ ملے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ۔۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قتل کیس میں پولیس کے ہاتھ کچھ سراغ لگے ہیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  صحافی اطہر متین کا قتل قابل مذمت ہے، انہوں نے پولیس کو ملنے والے سراغ سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں ، سید مراد علی شاہ  نے کہا کہ عوام کےجان ومال کو ہرصورت محفوظ بناناہے،ملکی معاشی حالا ت کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہواہے،صورتحال سے خود اور حکومت کو بری الزمہ قرار نہیں دے رہا ،سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئےاہم فیصلےکیےجائیں گے ،کراچی پولیس سے کہا ہے کہ اپنی تجاویز میرےپاس لائیں ،کچھ عرصہ پہلے آئی جی کی مشاورت سے تبدیلی لائے تھے،نیشنل ایکشن پلان سے صوبوں کو تقریبا نکال دیاگیا۔۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایک طرف پٹرول 12 روپے مہنگا کر رہی ہے دوسری جانب صحافی کی پٹائی لگائی گئی ،  ہم عوام کے پاس یہی پیغام لے کر جا رہے ہیں کہ عمران خان کوجانا پڑے گا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں