association of camera journalist ki half biradari

ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹس کی حلف برداری۔۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے آج ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا حلف کی سادہ مگر پروقار تقریب سندھ اسمبلی میں منعقد کی گئی اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے حلف لینے والے اراکین الطاف حسین (صدر )سید امتیاز علی نائب صدر نوید احمد جنرل سیکریٹری ،طلحہ بختیار جوائنٹ سیکریٹری کامران خزانچی ، جبکہ ممبرز گورننگ باڈی سلمان مصطفی ، ہارون زادہ ، آصف اقبال ، عمران علی شاہ ، سید دانیال ، عامر جمیل ، کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی وزارت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ان کا کہنا تھا کہ کیمرہ مین میڈیا کی فرنٹ لائن فورس ہیں ان کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اس موقع پر نو منتخب صدر الطاف حسین و جنرل سیکریٹری نوید احمد نے معزز وزیر کا شکریہ ادا کیا واضح رہے کہ ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے الیکشن 24 جون 2023 کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں