assignments editors association ka qayaam

اسائمنٹ ایڈیٹرایسوسی ایشن کاقیام،رکنیت سازی کااعلان

میڈیامیں ابترصورتحال کودیکھتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والے اسائمنٹ ایڈیٹرزنے اپنی نمائندہ تنظیم کے قیام کااعلان کردیا۔اسائمنٹ ایڈیٹرایسوسی ایشن کاپہلااجلاس کراچی پریس کلب میں ہواجس میں92 نیوز سے خالد زمان ، جی این این سے ظہیراعوان ۔ بول نیوز سے منور خان ۔ دنیا ٹی وی سے زوہیب احمد اور نادر ۔ نیو ٹی وی سے فضل محمود اور عطا حسین شریک ہوئے۔ جبکہ جیو نیوز کے عامر بختیار ، نیو ٹی وی کے احتشام خالد اور آپ ٹی وی کے طارق عزیزکو بذریعہ ٹیلی فون مشاورت میں شامل کیا گیا ۔  میٹنگ میں متفقہ طور پر اسائنمنٹ ایڈیٹر ایسوسی ایشن کے قیام کی منظوری دی گئی اور ایڈہاک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔صدرکے لیے 92سےخالدزمان نائب صدرکے لیے عامربختیارجیونیوزجنرل سیکریٹری کے لیے زوہیب احمددنیانیوزجوائنٹ سیکریٹری کے لیے نیونیوزسے احتشام خالدخزانچی کے لیے طارق عزیزآپ نیوزسیکریٹری اطلاعات کے لیے منورخان بول نیوزکا انتخاب کیاگیا۔اسائمنٹ ایڈیٹرزایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی کے لیے ظہیرحسین اعوان جی این این محمدجبران ایکسپریس نیوزبرکت علی پبلک نیوز عبداللہ سمانیوزسیدکاشان دنیانیوزعطاحسین فری لانسرنازش ایازاےآرواے اورانعم کوابتک نیوزسے منتخب کیاگیا۔۔اجلاس میں طےپایاکہ 8فروری سے اسائمنٹ ایڈیٹرایسوسی ایشن کے ممبرشپ کاباقاعدہ آغازکیاجائیگا تنظیم کے اغراض و مقاصد میں سرفہرست اسائنمنٹ ایڈیٹرز کی فلاح و بہبود، بیروزگار ساتھیوں کے لیے روزگار کے مواقعوں کی تلاش ، پریس کلب ، سرکاری و نجی اداروں میں اسائنمنٹ ایڈیٹرز کی علیحدہ شناخت، اسائنمنٹ ایڈیٹرز کی تربیت کے لیے ورکشاپس کا انعقاد،قومی و بین الاقوامی ورکشاپس، اسکالر شپس وغیرہ کے لیے اسائنمنٹ ایڈیٹرز کی نامزدگی اور اعانت، طبی اور تعلیمی شعبوں میں اعانت اور ایکریڈیشن کارڈ کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا شامل ہے۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں