ایسوسی ایشن آف کراچی اسائنمنٹ ایڈیٹرز (اکائی)کی جانب سے ممبرزکیلئےگزشتہ روزبہادرآبادمیں باربی کیوپارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین اسائنمنٹ ایڈیٹرز سمیت مختلف اداروں میں کام کرنےوالے ایڈیٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ایسوسی ایشن آف کراچی اسائنمنٹ ایڈیٹرز کےصدرخالد زمان اور جنرل سیکریٹری منورخان اوراراکین مجلس عاملہ کا اس موقع پر کہنا تھا بار بی کیوپارٹی کرانے کا مقصد یہ ہےکہ جواسائنمنٹ ایڈیٹر دفتر میں ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے مل نہیں پاتے اورصحافتی ذمہ داریوں میں مصروف رہتے ہیں وہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے ایک دوسرے سے مل پاتے ہیں۔صدراکائی خالدزمان نے کہا کہ ہم اپنے ممبران کے لیے اس طرح کے مزید پروگرامات بھی ترتیب دے رہے ہیں تاکہ ممبرز کو تھکا دینے والے کام سے وہ تھوڑا راحت محسوس کریں اور ایک دوسرے سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے۔ایسوسی ایشن آف کراچی اسائنمنٹ ایڈیٹرز کے جنرل سیکریٹری منورخان نے مزید کہا کہ اسائنمنٹ ایڈیٹرز کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں رپورٹرز سے خبر لینے سے چینل پر چلانے تک تمام تر ذمہ دارایاں احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں مگردفتری مصروفیات کے باعث وہ کہیں رپورٹرز اور کیمرامین کی طرح فیلڈ میں مل نہیں پاتے اس لیے اس طرح کے ایونٹ کرنے سے وہ اپنے لیے ٹائم نکال سکتے ہیں۔
اسائنمنٹ ایڈیٹرز کیلئے خاص باربی کیو پارٹی کا اہتمام۔۔
Facebook Comments