asifa bhutto drone se zakhmi channel ka zer e harasant amla raha

آصفہ بھٹو ڈرون لگنے سے زخمی، چینل کا زیرحراست عملہ رہا۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کے ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے کے معاملے پر پولیس نے نجی ٹی وی کی ڈیجیٹل سیٹلائیٹ نیوز گیدرنگ (ڈی ایس این جی) وین کو تحویل میں لے لیا ہے۔تھانہ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد کے علاوہ ٹی وی چینل کا عملہ پولیس حراست میں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی سیکیورٹی ٹیم ڈرون آپریٹر اور انجینئر کو اپنے  ساتھ لےگئی ہے۔بعدازاں اطلاعات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے ڈرون آپریٹر کو پولیس کی قید سے رہائی دلوادی۔۔  خانیوال میں کنٹینر پر موجود آصفہ بھٹو سےاچانک کوریج کرنے والا ڈرون ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ان کی پیشانی پر زخم آیا ۔ آصفہ بھٹو کو ملتان کے نجی ہسپتال لے جا یا گیا جہاں ان کے ماتھے پر5 ٹانکے آئے ۔ دوسری جانب ڈرون کیمرے کو آپریٹ کرنے والے شخص کو بھی پکڑ لیا گیا ہے ۔صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈرون کیمرہ نجی نیوز چینل” سماء”کا تھا ۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری  کے ماتھے پر ڈرون کیمرہ ٹکرانے سے ان کو 5 ٹانکے لگے ۔ نجی نیوز چینل “جیو “کے مطابق آصفہ بھٹو کا زخم 3 سے 4سینٹی میٹر بڑا تھااور ان کے ماتھے پر 5 ٹانکے لگے ہیں۔وہ طبی امداد ملنے کے بعد نجی ہسپتال سے روانہ ہو گئیں۔ آصفہ بھٹو کی حالت اب تسلی بخش ہے اور وہ واپس لانگ مارچ میں شریک ہوں گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں