asia cup pakistan mein hone rukawat broadcasters the

ایشیاکپ پاکستان میں ہونے رکاوٹ براڈکاسٹرز تھے، اے سی سی۔۔۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے ایشیاکپ کے میچز پاکستان میں نہ کروانے پر بیان جاری کردیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے بذریعہ ای میل اے سی سی ممبران کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ براڈ کاسٹرز، میڈیا رائنٹس ہولڈرز پاکستان میں ایشیاکپ کے تمام میچز کروانے سے ہچکچارہے تھے جبکہ سیکیورٹی مسائل اور معاشی حالات بھی انکی بڑی وجہ تھی۔انہوں نے کہا کہ بطور اے سی سی صدر کی حیثیت سے میں ٹورنامنٹ کروانے کیلئے پرعزم تھا، اس لیے سری لنکا کو مشترکہ میزبان بنایا اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں بھی کروائے گئے، تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پی سی بی کی قیادت میں کئی تبدیلیاں ہوئیں جس کے نتیجے میں کچھ مذاکرات آگے پیچھے ہوئے جس میں میچوں کیلئے ٹیکس چھوٹ اور انشورنس جیسے اہم پہلو شامل تھے۔واضح رہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیمیں گزشتہ ایک سال میں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔بی سی سی آئی جے شاہ کے بیان پر پاکستانی کرکٹ فینز انہیں سیاسی قرار دے رہے ہیں کیونکہ بورڈ ڈرتا ہے کہیں انہیں ہوم گراؤنڈ پر پاکستان سے شکست نہ ہوجائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں