ایشیاکپ،پاک بھارت ٹاکرا،اشتہارات کے نرخ جاری۔۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، بھارتی ٹی وی چینلز پر اس میچ کے لیے 10 سیکنڈ کے اشتہار 16 لاکھ بھارتی روپے تک جا پہنچا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث ٹورنامنٹ منسوخ کرنے کے مطالبات کے باوجود نہ صرف ایشیاکپ کا انعقاد کیا گیا بلکہ دونوں ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں بھی رکھا گیا۔ روایتی حریف کے اس ٹاکرے کے دوران ٹی وی اشتہار کا ریٹ 10 سیکنڈ کے لیے 16لاکھ بھارتی روپے تک پہنچ گیا جس کی پاکستانی روپے میں قیمت 51 لاکھ 56 ہزار سے زائد بنتی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ میں کو پریزینٹنگ پارٹنرشپ کا ریٹ 18 کروڑ بھارتی روپے ہے جب کہ ایسوسی ایٹ پارٹنرشپ کا ریٹ 13 کروڑ بھارتی روپے رکھا گیا ہے اور اشتہار کے پیکیج کی قیمت ساڑھے 4 کروڑ بھارتی روپے ہے۔واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سنسنی خیز میچ 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں