asia cup pakistan mein hone rukawat broadcasters the

ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب آج ملتان میں۔۔

ایشیا ءکپ کی افتتاح تقریب آج ملتان میں ہوگی ، افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ کے ہمراہ نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ایشیا ءکپ کا افتتاحی میچ آج ملتان سٹیڈیم میں میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ سے قبل ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی جس میں پاکستان کی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ ملتان سٹیڈیم کے گیٹ صبح ساڑے 11 بجے کھول دیئے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میچ سے قبل ہوگی۔ افتتاحی میچ کے بعد آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ افتتاحی میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔دریں اثنا ایشیاء کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، ٹیم میں3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان سٹیڈیم میں ایشیا ءکپ کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم نے افتتاحی میچ کےلیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں سعود شکیل، محمد وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان ، بابر اعظم، محمد رضوان ، شاداب خان ، محمد نواز ،سلمان آغااور شاہین آفریدی کے نام شامل ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں