asia cup keliye commentary panel ka aelan

ایشیا کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان۔۔

ایشیاکپ کے براڈ کاسٹر نے ٹورنامنٹ کیلئے کمنڑی پینل کا اعلان کردیا۔براڈکاسٹرز کے مطابق میگا ایونٹ کے کمنٹری پینل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں جبکہ زمیز راجا کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔کمنٹری پینل میں بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں میں ہربھجن سنگھ، روی شاستری، گوتم گھمبیر، عرفان پٹھان، سجنے بنگر اور پیوش چاؤلہ شامل ہیں۔ دوسری جانب اینڈی فلاور، میتھیو ہیڈن کے علاوہ سری لنکا کے سابق کپتان مارون اتاپتو بھی کمنٹری کرتے دکھائی دیں گے۔ واضح رہے کہ ایشیاکپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان شیڈول ہے جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔پاک بھارت ٹیموں کے درمیان مقابلے کے تمام ٹکٹس پہلے ہی چند گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں