اشفاق اسحاق کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور۔۔

کراچی کی سیشن عدالت وسطی نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر اشفاق اسحاق ستی کی اپنی اہلیہ کے خلاف مارپیٹ کے مقدمے میں  ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔یاد رہے کہ اشفاق ستی کی اہلیہ نومیکا نے تھانہ نارتھ ناظم آباد میں اپنے شوہر کے خلاف تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ علاوہ ازیں نومیکا نے سوشل میڈیا پر اپنی تشدد زدہ تصاویر و ایف آئی آر کی کاپی شیئر کی۔عدالت نے اشفاق ستی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔نومائکا اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اینکر اشفاق اسحاق ستی پر  وحشیانہ تشدد اور زیادتی کا الزام عائد کیا اور تصاویر اور ایف آئی آر کی کاپی بھی پوسٹ کی۔ نومائکا نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ }میرے پورے جسم، میری پسلیاں، میرے جبڑے اور میرے چہرے پر متعدد زخموں کے ساتھ ساتھ میرے جسم کا ہر حصہ بری طرح زخمی ہے جس کی وجہ میرے شوہر کا مجھ پر کیا جانے والا وحشیانہ تشدد ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں