jald shadi or bacho ka bachpan se shoq tha

اصل شہرت پرانے فنکاروں کے پاس تھی، اقرا عزیز۔۔

اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک آج کل کی سوشل میڈیا کی شہرت کچھ نہیں اصل شہرت تو پرانے فنکاروں کے پاس تھی۔۔ ایک انٹرویو میں اقرا عزیز نے بتایا کہ دسویں جماعت میں ایک اشتہار کے ذریعے شوبز کی فیلڈ میں قدم رکھا اور اسی وقت فیصلہ کرلیا کہ اسی فیلڈ میں کیریئر بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کسی بھی اداکار کی مقبولیت کا اندازہ اس کی اداکاری کو دیکھ کر نہیں بلکہ اس کے سوشل میڈیا پر موجود فالوورز کی تعداد کو دیکھ کر لگایا جاتا ہے ۔ اقرا عزیز نے کہا کہ اس شہرت کو شہرت نہیں سمجھتیں یہ سوشل میڈیا کا دور ہے ، لوگ میرے کام کو پسند کرتے ہیں، مجھے پہچانتے ہیں یہ بہت بڑی بات ہے لیکن اصل شہرت ہمارے پرانے فنکاروں کے پاس تھی۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں