asad toor par hamle ka pehle se pata tha

اسدطور پر حملے کا پہلے سے پتہ تھا، سینئر صحافی کا انکشاف۔۔

سینئر صحافی حامدمیر پر نجی ٹی وی چینل نے پابندی لگادی اور اس سے پہلے ا یک صحافی اسد طور کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا اور اب سینئر صحافی امتیازعالم نے دعویٰ کیا کہ انہیں اسد طورپر حملے کا پتہ تھا اور ڈر بھی تھا جس کی وجہ سے انہوں نے پیغام بھی بھجوایا تھا، وہ ایک پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔امتیاز عالم کاکہناتھاکہ اسد طورسمیت دیگر کئی صحافیوں پر حملوں کی ویڈیوز اور جیو فینسنگ موجود ہے ، ان کاکہناتھاکہ ’اسد طورپر حملے کا پکا پتہ تھا، دوستوں کے ذریعے کہلوایا بھی ہے، قاضی فائزعیسیٰ کیس کی کوریج کی وجہ سے ڈر رہا تھا کہ حملہ ہوسکتا ہے،توہین عدالت بھی لگ سکتی ہے،اس کیس کو چلانے میں ان چندصحافیوں کا بڑا کردار ہے ‘۔انہوں نے کہا کہ اسد طور پر حملے کا معاملہ کئی تنظیموں کی طرف سے اٹھایاجارہاہے، پاکستان کیلئے جواب دینا مشکل ہوجائے گا، ایجنسیوں کا ہاتھ نہیں تو تفتیش کریں۔اسی پروگرا م میں شریک شہبازمیاں کا کہناتھاکہ یہاں کچھ یوٹیوبرز نے یہ بھی کہاکہ اسد طورپر ان کی بیگم کے بھائیوں نے تشدد کیا جس کے بعد پتہ چلا کہ اسد طور تو کنوارے ہیں، ان کی شادی تو کروادیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں