pemra ne bol ke ishteharaat rokdiye

اسد طور اور عمران جونیئر کے خلاف بول  کا کیس خارج ۔۔

بول نیوز کو صحافیوں کے خلاف جنگ میں منہ کی کھانی پڑی، بول نیوز کی انتظامیہ نے ایگزیکٹ کے خلاف خبر پر اسلام آباد کے سینئر صحافی اسد طور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی علی عمران جونیئر کے خلاف کراچی کی سیشن عدالت میں کرمنل کیس دائر کیا، جس کے بعد بول کی اسکرین پر ان صحافیوں کے خلاف گھناؤنے الزامات لگاتے ہوئے  مبینہ طور پر انہیں ملک دشمن تک ثابت کرنے کی کرنے کی پوری پوری کوشش کی، ساتھ ہی عدالت سے ان دونوں صحافیوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرادیئے۔ دن بھر ہر بلیٹن میں بول نیوز ان صحافیوں کے خلاف خبر چلاتا رہا، جس کی اطلاع ملتے ہی عمران جونیئر نے کراچی یونین آف جرنلٹس کی مدد سے عدالت میں پیش ہوکر ضمانت کرالی جس کے بعد یہ کیس  مقامی عدالت میں زیرسماعت رہا۔اسد طور نے اس دوران  کرمنل کیس کے خلاف  ساتھ ہی سندھ ہائیکورٹ میں  درخواست بھی  دائر کردی، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے انیس جون کو فیصلہ دیتے ہوئے کرمنل کیس کو ناقابل سماعت قرار دیا، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مقامی سیشن کورٹ نے آٹھ جولائی بروز ہفتہ صحافی اسد طور اور عمران جونیئر کے خلاف کیس خارج کردیا۔صحافتی حلقوں نے عدالتی فیصلے کو صحافیوں کی جیت قرار دیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں