اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسپیشل جج سینٹرل کو وی لاگر اسد طور کی ضمانت پر کل(ہفتہ) فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔وی لاگر اسد طور کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرڈر جاری کردیا۔ عدالت نے اسپیشل جج سینٹرل کو اسد طور کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کر کے فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نے حکم دیا کہ ایف آئی اے حکام بھی ریکارڈ کے ساتھ کل اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے اسد طور کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے درخواست ضمانت کو پیر کے لیے فکس کر رکھا تھا ۔اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد ہمایوں دلاور نے سرکاری اداروں پر الزامات لگانے کے مقدمہ میں گرفتار صحافی اسدطور کی درخواست ضمانت کی سماعت پیر تک ملتوی کرتےہوئے پراسیکیوٹر کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ جمعرات کو اسدطور کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کے دوران ہادی علی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اسدطور صحافی ہیں ، مقدمہ کا مقصد آواز دبانا ہے ، اسدطور کا ریکارڈ صاف ہے ، اپنی والدہ کے کفیل ہیں ، اسد طور کی ضمانت منظور کی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے اسدطور کی درخواست ضمانت کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
اسد طور کی ضمانت کا آج فیصلہ کرنے کا حکم۔۔
Facebook Comments