asad toor ki zamanat ka aaj faisla karne ka hukum

اسدطورکی قانونی ٹیم کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف۔۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین خوشدل خان ایڈووکیٹ نے وفاقی دارالحکومت کے سینئر صحافی اسد علی طور پر نامعلوم افراد کے حملہ سے متعلق معاملے کی پیروی کے لئے جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی کے ذریعہ ایک قانونی ٹیم کے تشکیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم صحافیوں کو قانونی امداد اور معاونت فراہم کرنے میں جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی کے جذبہ کو سراہتے ہیں،انہوںنے کہاجرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی کا مینڈیٹ یہ ہے کہ قانون کے دائرہ کار میں کام کرتے ہوئے ریاست کے ذریعہ صحافیوں کے خلاف ہونے والے ناقص مقدمات اور ظلم و ستم کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے،ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ اسد علی طور کی عدلیہ میں پیروی کے لئے مقرر کی گئی قانونی ٹیم کو دھمکیاں دی جارہی ہیں،ہم ملک میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے والوں(وکلاء ) کو ڈرانے اور دھمکانے کی شدید مذمت کرتے ہیں،اورمیں متنبہ کرتا ہوں کہ ہم ان خطرات اور دھمکیوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں