ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی اسد طور کو مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے کیس میں ڈیوٹی جج عباس شاہ نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی۔۔سماعت کے آغاز میں ایف آئی اے نے اسد طور کے مزید 9 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔اسد علی طور کے وکلاء نے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔اسد طور نے دورانِ سماعت روسٹرم پر آ کر کہا کہ میں موبائل نہیں دوں گا، اپنے ذرائع نہیں بتاؤں گا، صحافی کے لیے ذرائع سب سے زیادہ عزیز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے، مجھے سب کچھ دیتے ہیں لیکن میں خود کچھ نہیں کھانا چاہتا۔کمرۂ عدالت میں موجود صحافی نے اسد طور کی بھوک ہڑتال ختم کرا دی۔
Facebook Comments