صحافی و بلاگر اسد طور پر حملہ کیس کے تفتیشی سب انسپکٹر نواز گوندل کو معطل کر دیا گیا ہے تاہم تھانہ شالیمار کا عملہ یہ بتانے سے گریزاں رہا کہ انہیں کس وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پولیس اسد طور کے گھر میں داخل ہوکر اسے تشدد کا نشانہ بنانے والے لوگوں تک پہنچ گئی ہے اور ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے تاہم تھانے میں موجود نائب محرر سے جب رات گئے استفسار کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تھانے میں کوئی نہیں لایا گیا۔

Facebook Comments