veena ki maa ne asad khattak ko bottle de mari

اسدخٹک کی درخواست خارج کرنے کیلئے عدالت سے درخواست۔۔

اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا ملک نے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے ان کے دونوں بچوں کو پاکستان منتقل کیا۔اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی ان کے اور وینا ملک کے دونوں بچوں کو پاکستان منتقلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسد خٹک کی درخواست پر سماعت کی۔اسد خٹک نے درخواست میں کہا دبئی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے بچوں کو پاکستان منتقل کیا،  وینا ملک نے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، میرے بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔دوسری جانب وزارت خارجہ نے اسد خٹک کی درخواست کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ اسد خٹک کی درخواست خارج کی جائے۔ وزارت خارجہ نے عدالت میں اسد خٹک کی درخواست پر جواب جمع کراتے ہوئے کہا اسد خٹک نے حقائق چھاتے ہوئے متنازع مواد کے ساتھ درخواست دائر کی، وینا ملک نے نادرا کی نائیکوپ کی کاپی دبئی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کی۔ راولپنڈی کی عدالت سے جاری کردہ بچوں کی گارڈینشپ کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا، پاکستانی قوانین کے مطابق بچوں کو پاسپورٹ جاری کیا گیا، پاکستانی ہائی کمیشن نے پاسپورٹ جمع کروانے پر ایمرجنسی سفری دستاویزات جاری کی۔عدالت نے وزارت خارجہ کے جواب کی کاپی اسد خٹک کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں