حکومت کی اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم کے دوران پاکستانیوں نے25 کھرب 17ارب روپے کے اثاثے ظاہر کر دئیے۔وزارت خزانہ نے اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے متعلق سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب دے دیا۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ اسکیم کے دوران 23کھرب 3ارب روپے کے مقامی اثاثے ظاہر کیے گئے جبکہ 2کھرب 14ارب روپے کے غیر ملکی اثاثے بھی منظر عام پر آئے ہیں۔سینیٹ میں دیے گئے تحریری جواب میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ کہ اثاثے ظاہر کرنے کےلیے میڈیا پر چلائی گئی مہم میں 43کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا کل بیرونی قرض 73ارب42کروڑ ڈالرز ہیں۔سینیٹ کو بتایا گیا کہ پاکستان نے حکومت چین سے 9ارب 31کروڑ ڈالرز کا قرض لیا ہے۔وزارت خزانہ نے ایوان بالا کو یہ بھی بتایا کہ چین سے پاکستان نے 6 ارب 68 کروڑ ڈالرز کا کمرشل قرضہ لیا ہے۔
Facebook Comments