اے آر وائی ڈیجیٹل کا سیریل میرے پاس تم ان دنوں شوبزکی دنیا میں موضوع بحث بناہوا ہے۔۔ ڈرامہ کی مقبولیت نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی تہلکہ مچا رکھا ہے یہاں تک کہ بھارتی رائٹر کی جانب سے اس ڈرامے کی کہانی کو اپنا بتانے کا جھوٹا دعویٰ بھی سامنے آگیا ہے۔۔مشہور ترین بھارتی فلم ’عاشقی ٹو‘ کی مصنف شگفتہ رفیق کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ڈرامہ ’میرے پاس تم ‘ کی کہانی ہمایوں سعید کو کچھ سال قبل سنائی تھی جس کے بعد اداکار نے اسے اپنی کہانی بنا کر ڈرامہ بنا دیا۔بھارتی مصنف کی جانب سے کئے جانے والے جھوٹے دعوے پر ہمایوں سعید نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ شگفتہ رفیق میری بہت اچھی دوست ہیں۔ لیکن اُن کا جو دعویٰ ہے اس میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ کیوں کہ حقیقت تو یہ ہے کہ خلیل صاحب کا لکھا ہوا یہ اسکرپٹ اداکار و پروڈیوسر حسن سومرو سے خریداتھا کیوں کہ وہ پروڈکشن چھوڑ کر بیرون ملک جا رہے تھے۔
اے آر وائی کا ڈرامہ چوری شدہ ہے؟؟
Facebook Comments