ARY or Samaa main karkuno pr corona waar

اے آر وائی اور سما میں کارکنوں پرکورونا وار۔۔

پپو نے انکشاف کیاہے کہ اے آر وائی نیوز اور سما نے اپنے ملازمین پر کورونا وار کردیاہے۔۔ پپو کا کہناہے کہ اے آر وائی اور سما ابتک ایسے ادارے تھے جہاں ورکرز خود کو محفوظ سمجھ رہے تھے اور ذہنی سکون میں تھے کیونکہ یہاں کبھی سیلری تاخیر کا شکار نہیں ہوئیں اور نہ کورونا کے دوران کوئی سیلری کٹ لگا جب کہ کورونا وائرس اے بچانے کے لئے ان دونوں اداروں نے اپنے کارکنوں کی زندگیوں کیلئے کئی اچھے اقدامات بھی کئے۔۔ پپو کا کہناہے یہی وجہ ہے کہ ان دونوں اداروں کے ورکرز اہنی جان خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کررہے ہیں بلکہ ورکرز نے اپنے اہل خانہ کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالاہواہے۔ اب جب کہ ایک طرف وزیراعظم لاک ڈاؤن میں نرمی کا ارلان کررہے ہیں وہیں اے آر وائی نیوز نے اپنے ورکرز کا فیول الاؤنس تیرہ اپریل سے اچانک بند کردیا اور آج یعنی چودہ اپریل کو سما نیوز نے اپنے ورکرز کے فیول الاؤنس میں پچاس فیصد کٹوتی کردی۔۔ پپو نے اے آر وائی اور سما انتظامیہ سے اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا مطالبہ کیاہے ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں